تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، وزیراعظم آفس متحرک

April 02, 2022

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر وزیراعظم آفس متحرک ہوگیا۔

وزیراعظم آفس کے اہم افسر نے اسلام آباد پولیس حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ریڈ زون میں آنے والے تمام راستے بند کردیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ مارگلہ روڈ سے صرف مخصوص لوگوں کو آنے جانے کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور ان کے حمایت یافتہ ایم این ایز کے داخلے میں تاخیری حربے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈی چوک سے اندر ریڈ زون میں آنے دیا جائے، جبکہ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ایم این ایز کو روکنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس اور نجی ہوٹل سے آنے والے ایم این ایز کے لیے بھی تاخیری حربے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔