امریکا کی نئی ٹریول ایڈوائزری، پاکستان سب سے کم درجے کی کیٹیگری ون میں شامل

April 06, 2022

امریکی محکمہ خارجہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کو کورونا کی سب سے کم درجے کی کیٹیگری ون میں شامل کرلیا گیا۔

عالمی وباء کورونا کےخلاف جنگ میں پاکستانی کامیابیوں کے اعتراف کے طور پر اب پاکستان امریکا کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں کیٹیگری ون میں آگیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 0.56 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 26 ہزار 413 ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 148کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔