3 کمسن بہن بھائی دریائے ستلج میں ڈوب گئے

April 06, 2022

—فائل فوٹو

میلسی کے قریب دریائے ستلج میں ہیڈ سائفن کے مقام پر پانی پینے جانے والے 3 بچے پاؤں پھسل جانے سے ڈوب گئے۔

ذرائع کے مطابق تینوں بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جو سگے بہن بھائی اور مقامی رہائشی تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بچوں کی شناخت 10 سالہ محمد آفتاب، 8 سالہ محمد زین اور 11 سالہ حاجرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی غوطہ خوروں نے لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے باہر نکال لیا۔