میری شادی کی خبر اچانک سامنے آئے گی، نیلم منیر

April 16, 2022

ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں کی بہترین اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اُن کی شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گیلیکن وہ شادی سادگی سے کریں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہمینہ خالد کی جانب سے نامور فنکاروں کے اعزاز میں اہتمام سحری کے موقع پر ’جنگ‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

نیلم منیر کا اپنے والے پروجیکٹس سے متعلق کہنا تھا کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پانچ فلموں کے مقابلے میں میری فلم ’چکر‘ نمبرون ثابت ہوگی، میرا کسی اداکارہ سے مقابلہ نہیں ہے، عیدالفطر پر میری تیسری فلم ریلیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل فلم بین مجھے چھپن چھپائی اور رانگ نمبر 2 میں دلچسپ کرداروں میں دیکھ چکے ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب کسی فنکارہ کے طلاق کی خبر سنتی ہوں تو اداس ہوجاتی ہوں، فنکاروں کی آپس کی شادیاں اچھی روایت ہے،عالیہ بھٹ اور رنبیر کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

نیلم منیر نے کہا کہ احسن خان کے ساتھ اچھی اسکرین کیمسٹری ہے، ان کے ساتھ’ چکر‘ میری دوسری فلم ہے۔

اس موقع پر اداکار جاوید شیخ، احسن خان، نوید رضا، یاسر نواز، ندا یاسر اور دوسرے فنکار بھی موجود تھے۔

بعد ازاں تمام مہمان سحری کرتے ہوئے مختلف لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔