گاڑی کے حادثے میں زخمی ہونے پر اب بھی ذہنی صدمے میں مبتلا ہوں، ملائیکہ اروڑا

April 21, 2022

بالی ووڈ کی بولڈ سین کرنے اور آئٹم نمبر سونگ کے حوالے سے مشہور اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا نے اس ماہ کے اوائل میں اپنے ساتھ پیش آنے والے گاڑی کے ایکسیڈنٹ کے بارے میں بتایا ہے۔

اس حوالے سے ملائیکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ حادثے میں وہ زخمی ہوئیں اور ان کا کافی خون بہا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں مزید بتایا کہ وہ حادثے کی تکلیف اور صدمے سے اب تک نہیں نکل سکی ہیں۔

یاد رہے کہ وہ اسپتال میں بھی زیر علاج رہیں، اب وہ اسپتال سے فارغ ہوچکی ہیں اور کام پر واپس آگئی ہیں۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ جسمانی طور پر تو صحت یاب ہوگئی ہیں لیکن ذہنی طور پر اب بھی مکمل تندرست نہیں ہوئیں اور ذہنی صدمے میں مبتلا ہیں۔