• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیہ انور نے پاکستانی خواتین کو حوصلہ رکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

دانیہ انور — فائل فوٹو
دانیہ انور — فائل فوٹو

پاکستانی خوبرو اداکارہ دانیہ انور نے پاکستانی خواتین کو حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد احترام کے مستحق ہیں۔

پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور طنز و مزاح کی خوب دھوم سوشل میڈیا پر مچی ہوئی ہے۔

بھارت کے خلاف پاک افواج کے آپریشن بنیان مرصوص پر بریفنگ اور بھارت کو روسٹ کرنے پر وہ پاکستانی خواتین کا نیشنل کرش بنے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکیوں کی جانب سے انہیں ’ڈیڈیِ ملت‘ کا خطاب بھی دیا جاچکا ہے۔

اب دانیہ انور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو تھوڑا حوصلہ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ شیئر کی جس کے مطابق اے وی ایم اورنگزیب احمد 89 ہزار سے زائد پوسٹس کے ساتھ ایکس پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے کہ انہیں لائم لائٹ مل رہی ہے لیکن خواتین کو حوصلہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایک اور اہم پہلو کی طرف توجہ دلاتے ہوئے مزید لکھا کہ تصور کیجیے کہ اس صورتِ حال میں اگر ان کی صنف تبدیل ہوتی (یعنی اگر ایک مرد اے وی ایم کے بجائے خاتون اے وی ایم ایسا کارنامہ انجام دیتیں اور ملک کے حضرات ویسا ہی رویہ اختیار کرتے جیسا اس وقت خواتین اختیار کر رہی ہیں) تو کیا ہوتا۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ میری عاجزانہ رائے کے مطابق وہ اس رویے کے بجائے احترام کے مستحق ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید