امریکا کا پاکستان میں بجلی کے شعبہ کی بہتری کے لیے چار سالہ منصوبے کا آغاز

April 22, 2022

فائل فوٹو

امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبہ کی بہتری کے لیے دو کروڑ پینتس لاکھ ڈالر کی لاگت کے چار سالہ منصوبہ کا آغاز کردیا۔

منصوبہ کا مقصد پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا اور شفاف ذرائع سے توانائی کے حُصول میں اضافہ کرنا ہے۔

یو ایس ایڈ پاکستان کی مشن ڈائریکٹر جولی اے کوئنن نے کہا کہ امریکا مسقبل میں بجلی کی پیداوار کے شعبہ کو شفاف، موثر اور پائیدارخُطوط پر اُستوار کرنے کے سلسلہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے ذریعہ یو ایس ایڈ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں حقیقی مسابقتی ہول سیل پاور مارکیٹ کے قیام کی کوششوں کی معاونت کرے گا۔