ڈالر 35 پیسے سستا

April 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ مضبوط ہو گیا۔جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 186.90روپے سے گھٹ کر186.55روپے اور قیمت فروخت 187.10روپے سے گھٹ کر186.75روپے پر آ گئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کی کمی سے ڈالرکی قیمت خرید186.50روپے سے کم ہو کر186روپے اور قیمت فروخت 187.50روپے سے کم ہو کر187روپے ہو گئی ۔