دعا زہرہ کے پولیس کو ملنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، ڈی آئی جی آپریشن

April 25, 2022

کراچی سے لاپتہ لڑکی دعا زہرا کے لاہور سے ملنے کی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نےتردید کردی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو کراچی پولیس نے لڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیا، پولیس نکاح نامے پر ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کر رہی ہے۔

ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ دعا زہرہ کے پولیس کو ملنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، دعا زہرہ کی بازیابی کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ لاہور پولیس کراچی پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیمیں تشکیل دے دیں گئی ہیں، لڑکی کو جلد تلاش کر لیں گے۔