کبیروالا میں شوہر نے بیوی کو زنجیروں میں جکڑ کر درخت سے باندھ دیا

April 25, 2022


پنجاب کے شہر خانیوال کے علاقے کبیر والا میں شوہر نے بیوی پر ظلم کی انتہا کردی۔

کبیر والا میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو زنجیروں میں جکڑ کر درخت سے باندھ دیا۔

اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی، جس نے موقع پر پہنچ کر زنجیریں کاٹ کر خاتون کو آزاد کروایا، جبکہ اس کا شوہر فرار ہوگیا۔