پی ٹی آئی کیس میں طوالت چاہتی ہے، اکبر ایس بابر

April 27, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیس میں طوالت چاہتی ہے،میں اس کیس کو منطقی انجام تک لیکر جاؤں گا چاہے سپریم کورٹ جانا پڑے۔

اکبر ایس بابر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف مخالف جماعتوں کے خلاف کیس میں اسکروٹنی کمیٹی میں ہے، پی ٹی آئی والے الیکشن اور الیکشن کمیشن سے متعلق متضاد دعوے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ہے الیکشن کمیشن اس کیس کا فیصلہ کرے،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے کا کیا مقصد ہے، الیکشن کمیشن نہ رہا تو نیا الیکشن کمیشن بننے میں وقت لگتا ہے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ فوری الیکشن کریں دوسری طرف کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ختم کریں۔

منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی تمام جماعتوں کے کیس اکٹھے سننے کی درخواست مسترد کی ہے۔