پنجاب اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد سے متعلق رولز سامنے آگئے

April 27, 2022

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے رولز سامنے آگئے۔

اسمبلی رولز کے مطابق اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اس اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا، جس میں اس کی برطرفی کی قرارداد پر غور کیا جا رہا ہو۔

اسمبلی رولز کے مطابق اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قرارداد پر رائے شماری بذریعہ خفیہ رائے دہی ہوگی۔

رولز کے مطابق اگر ارکان کی اکثریت قرار داد منظور کرلے تو اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر عہدہ سے برطرف ہوجائے گا۔

اسمبلی رولز کے مطابق آئین کے مطابق کم سے کم 3 زیادہ سے زیادہ7دن میں ووٹنگ کروانا ہوتی ہے۔