گجرات: چناب میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

April 28, 2022

گجرات کے قریب دریائے چناب میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، بعدازاں چاروں دوستوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دو روز پہلے چک سادہ کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 5 نوجوان ڈوب گئے تھے۔

ڈوبنے والوں میں سے ایک کو بچا لیا گیا تھا اور اندھیرا ہونے کے باعث رات کو ہی ریسکیو کا کام بند کیا گیا تھا۔

جب کہ گزشتہ روز صبح آپریشن شروع کیا گیا اور شام تک چاروں دوستوں کی لاشیں نکال لی گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد میتیں کے حوالے کردی گئی ہیں۔