آزاد کشمیر: نوجوان کو منگیتر نے جلا دیا

April 29, 2022

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے گاؤں ڈھنگالی میں 22 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی منگیتر نے بہن کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر آگ لگا دی، زخمی حسنین نے اسپتال میں دم توڑنے سے قبل بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

مقتول کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ حسنین نے فون کیا ہے کہ اسے مارا پیٹا گیا ہے۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ حسنین نے اپنے آپ کو خود آگ لگائی، میری بچیاں بے گناہ ہیں۔

لڑکی کی والدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حسنین بیٹی کو راولپنڈی لے جانے کی ضد کر رہا تھا، جس کے باعث تلخی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، لڑکیوں کی گرفتاری کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔