مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعرے، سعید غنی کی تردید

April 30, 2022

مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعرے لگانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے تردید کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میںمسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعروں کے حوالے سے سعید غنی نے کہا کہ یہ صریحاً جھوٹ ہے، میں خود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھا کسی ایک شخص نے کوئی نعرہ نہیں لگایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسجد نبویﷺ میں سینکڑوں افراد نے بلاولبھٹو کو سلام کیا اور ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تووہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔