حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے پر (ن) لیگ شعبہ خواتین کا جشن

May 01, 2022

حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے پر ملتان میں مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ کی جانب سے جشن منایا گیا۔

اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، مٹھائی تقسیم کی گئی اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

حمزہ شہباز کے حلف لینے پر بہاولپور میں بھی (ن) لیگ کے کارکنوں نے چوک فوارہ پر جشن منایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔