گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری ایوانِ صدر کو دوبارہ موصول، گورنر شپ PPP کو ملنے کا امکان

May 01, 2022

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ ایوانِ صدر کو بھجوا دی، جو ایوانِ صدر کو موصول ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی بھجوائی گئی پہلی سمری پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ دنوں میں کارروائی نہیں کی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اب وزیرِاعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم کی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی دوسری سمری ایوانِ صدر کو موصول ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئین کے مطابق صدر اگر نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں گورنر پنجاب خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کے لیے نام بھی صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب کی گورنر شپ پیپلز پارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔