• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا گورنر پنجاب کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ  کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی، آئین کے تحت صدر مملکت، وزیر اعظم کی سمری پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

دوسری طرف  عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہے ، جب تک صدر مملکت کہیں گے وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ حلف کس نے لینا ہے، میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوس ناک ہے، وزیرِ اعلیٰ کے حوالے سے رپورٹ سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے میرے آفس میں جمع کروادی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کے مطابق حمزہ شہباز سے حلف لینے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، حمزہ شہباز سے حلف لینے کا فیصلہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید