اجے دیوگن کی جانب سے عیدالفطر کی مبارک

May 02, 2022

بالی ووڈ کے معروف اداکار، فلم اسٹار اجے دیوگن نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اجے دیوگن نے ایک ویڈیو کے ذریعے عید کی مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

اجے دیوگن نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ عید آپ کے لیے امن، محبت، خوشی اور خوشحالی لائے۔