سندھ، آئندہ 3 دن میں بارش کا امکان

May 05, 2022

فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن میں دادو، سکھر، لاڑکانہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دن میں جیکب آباد، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی میں بھی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔