شروع سے کہا عمران خان کی پارٹی غلط فنڈنگ سے چل رہی ہے، شازیہ مری

May 05, 2022

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نا صرف نااہل تھی بلکہ بے حس بھی تھی۔

حیدرآباد کے ٹول پلازہ پر استقبال اور میڈیا سے گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی پارٹی غلط فنڈنگ سے چل رہی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی سونامی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 20 لاکھ تو دور کی بات ہے، ایک لاکھ لوگ بھی نہیں نکال سکتے۔