ملک کے میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی ہوگی

May 08, 2022


محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔