• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، بھارت آبی تنازعات: نئی دہلی کی ہٹ دھرمی برقرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک بھارت آبی تنازعات پر نئی دہلی کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، اسلام آباد کے خط کا ایک ماہ بعد بھی جواب نہیں دیا۔

ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث مئی میں نئی دہلی میں ہونے والے آبی مذاکرات تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت آبی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوا تھا، شیڈول کے مطابق پاکستان بھارت آبی ماہرین کا اجلاس مئی میں نئی دہلی میں ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں نئی دہلی میں مذاکرات پر اتفاق ہوا تھا، انڈس واٹر کمشنر اجلاس کے لئے بھارتی ہم منصب کو جلد دوسرا خط لکھیں گے۔

ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بنائے جانے والے منصوبوں پر اعتراض ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت دریائے سندھ پر بھی غیرقانونی آبی منصوبے شروع کرنےکی منظوری دے چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سےآبی منصوبے تعمیر کرنے سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید