شام: حلب میں راکٹ حملہ، حکومت کے حامی 10 فوجی ہلاک، 9 زخمی

May 13, 2022

شام کے صوبے حلب کے مغربی حصے میں ایک راکٹ حملے میں حکومت کے حامی 10 فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

راکٹ حملے میں حکومت کے حامی فوجی گروپ کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سے بس پر حملہ کیا۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ راکٹ حملہ کس باغی گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔