عمران نے پاکستان پر ایٹم بم گرانے کا کہہ کر خود کو بے نقاب کیا، فیصل کریم

May 14, 2022

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی بات کر کے خود کو بے نقاب کردیا۔

اپنے ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نفسیاتی مریض ہیں، ان کی ذہنی کیفیت مزید بگڑ گئی ہے، مورخ لکھے گا کہ نالائق نیازی نے ہر سمت تباہی مچائی۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نمبر بلاک کرنے کے بیان پر تبصرہ کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اللّٰہ کی شان دیکھیں جس شخص کا فون امریکی صدر، بھارتی وزیراعظم نہیں اٹھاتا اور اطلاعات کے مطابق آخری دنوں میں تو سعودی ولی عہد نے بھی لفٹ نہیں کروائی وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیے۔

واضحرہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ میں سوچ بھی نہیںسکتا تھا کہ ان کرمنلز کو پاکستان پر مسلط کریں گے، اس سے تو اچھا تھا کہ پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے۔