نیوٹرل بیرونی سازش کے دوران نیوٹرل نہیں تھے‘ شیریں مزاری

May 14, 2022

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی دیکھے کہ ملک تباہی کی جانب جارہا ہے، ملک کے خلاف بیرونی سازش ہو رہی ہے تو کیا کوئی نیوٹرل رہ سکتا ہے، سب کو پتا ہے کہ نیوٹرل بیرونی سازش کے دوران نیوٹرل نہیں تھے‘.

نیوٹرلز کو بھی پتا چل گیا ہے کہ انہوں نے امریکا کی رجیم چینج کی سازش کامیاب کرا کر کتنی بڑی غلطی کی ہے‘ہماری حکومت کے خلاف سیاست کا نہیں بیرونی سازش کا معاملہ تھا‘ امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد معیشت تباہ ہوگئی‘ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، زر مبادلہ کے ذخائر گرتے جا رہے ہیں.

ڈالر کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے‘فروغ نسیم نے سب سے ذیادہ ہمیں خراب کیا‘ چیف الیکشن کمشنر (ن) لیگ کا حصہ بن چکے،فوری مستعفی ہونا چاہیے ،دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، بیس لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے ۔

جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے جارہی ہیں کیونکہ آئی ایم ایف نے اس امپوٹڈ حکومکت کو کہہ دیا ہے کہ جب تک فیول کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی اس وقت تک قرض نہیں دیا جائیگا۔ روس سے کینسر کے مریضوں کیلئے آنے والی سستی دواؤں کی درآمد بھی امریکی دباؤ کے باعث بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔