ماڈل گرل ایان علی نے عمران کو آڑے ہاتھوں لے لیا

May 14, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کو سیاسی مخالفین کی تنقید کا تو سامنا ہے ہی لیکن اب پاکستانی ماڈل ایان علی بھی ان کے خلاف بول پڑیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایان علی نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے، پہلی میرے نام پر TRP (ریٹنگ) کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں) دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)۔ ایان علی نے کہا کہ چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لیے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔