پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی، مریم نواز

May 14, 2022

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پی ٹی آئی کے سیالکوٹ جلسے پر کہنا ہے کہپورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی۔

مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےچرچ کی جگہ جلسے پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنی بے مقصد سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ’حکومت کی اولین ذمے داری، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے، کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے نہ تمہیں اس کی اجازت ہوگی۔‘