• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 9 مئی کے واقعات کے 2 سال مکمل، ٹرائل حتمی مراحل میں داخل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات کے 2 سال مکمل ہو گئے، اب ملزمان کے ٹرائل حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات کے کل 12 مقدمات درج ہیں۔

9 مئی مقدمات کے ملزمان میں بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر مرکزی رہنما بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید