راولپنڈی میں پیپر آؤٹ ہونے پر میٹرک کے دو پرچے ملتوی

May 15, 2022

فائل فوٹو

ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی بورڈ میٹرک کے دو پیپر منسوخ کردیے۔

راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے دو پیپر منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ریاضی پارٹ ون اور ٹو کے پیپر امتحان سے قبل لیک ہونے پر منسوخ کیے گئے۔

ترجمان راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کے ایک امتحانی مرکز میں ریاضی کا پرچہ امتحان سے قبل آؤٹ ہوگیا تھا، پرچہ راولپنڈی کہوٹہ کے امتحانی سینٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نارہ میں آؤٹ ہوا تھا۔

میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ پرچہ آؤٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک ٹیچر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ پرچہ لیک کرنے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔