عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،علماء

May 16, 2022

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر ، مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا محمداشرف گجراور مولانا خالدمحمود نے نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ، قادیاتی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔