سندھ میں گندم اور آٹا مہنگا ہوگیا

May 16, 2022

سندھ بھر میں گندم اور آٹا مہنگا ہوگیا، ہول سیل مارکیٹ میں گندم 8 روپے کلو مہنگی ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قیمت اضافے کے بعد 67 روپے کلو ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹمیں گندم 3 روپے اضافے کے بعد 70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فلورملز نے 10 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا کرکے 725 روپے کا کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا 5 روپے، فائن آٹا 4 روپے اور چکی کا آٹا 4 روپے مہنگا ہوا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا 80، فائن آٹا 85 اور چکی کا آٹا 90 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔