• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے معاملے پر اہم پیشرفت

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں ملنے سے متعلق علاقہ مکینوں کا بیان سامنے آگیا۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل یہ خاندان یہاں رہنے آیا تھا، میاں بیوی میں اکثر جھگڑے رہتے تھے، اور شور ہوتا تھا۔

متاثرہ خاندان کے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ شوہر نجیب اللّٰہ کا کہنا تھا کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، مرنےوالی خاتون اس کی دوسری بیوی تھی، پہلے شوہر کے 2 بچے بھی ساتھ تھے۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ مرد کی پہلی شادی سے ہونے والا بڑا بیٹا والد کے ساتھ کام پر تھا، جاں بحق ہونے والی 10سال کی سونم نجم کی پہلی بیوی سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ شوہر کا تعلق لیہ سے ہے، چاروں لاشیں پھندا لگی ہیں۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید