نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعتی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اس موقع پر پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعتی نے علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ صومالیہ اور یمن کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔