31 مئی تک معیشت دان نگراں وزیراعظم آجائیگا، شیخ رشید

May 17, 2022

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا 31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ جو بھی فیصلہ آتا ہے وہ عمران خان کے حق میں چلا جاتا ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں ان کے کیا حالات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طے ہوگیا ہے کہ نگراں وزیراعظم آرہا ہے،31 مئی تک معیشت دان نگراں وزیراعظم آجائے گا۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ یہ دو ووٹوں کی حکومت ہے، جب کٹھن حالات ہوتے ہیں تو کوئی اتحادی نہیں ہوتا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) تو کل ان کا ساتھ چھوڑ گئی ہے، ان کے ووٹ اب پورے نہیں۔