بیرونی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، شفقت محمود

May 17, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا۔ اب نئے الیکشن ہوں گے۔

شفقت محمود نے لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں مسیحی برادری میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسٹاک ایکسچینچ کریش کر گئی ہے اور ڈالر196روپے کا ہو گیا ہے۔ ان سے کچھ بھی نہیں سنبھالا جا رہا۔ انہوں نے پاکستان کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔