شدید گرمی میں بجلی کی گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ

May 18, 2022

ملک کے مختلف شہروں میں گھنٹوں بجلی کی اندھا دھند لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ کے الیکٹرک کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ بھی دھرا رہ گیا۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں 2 گھنٹے اور دیہات میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

لاہور میں شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی شیڈول نہیں دیا جارہا، جب چاہے بجلی غائب ہو جاتی ہے۔

راول پنڈی میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، شہر میں پانچ سے چھ گھنٹے تو نواحی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے۔