• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں شہر کا موسم گرم ہی رہنے کا امکان ہے، جبکہ 25 مئی کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے اکثر علاقوں میں کل سے ہیٹ ویو دوبارہ شدید ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور دیگر اضلاع میں پارہ 48 سے 50 ڈگری جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور تھرپارکر میں پارہ 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹھٹھہ اور بدین میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید