بھارت، ڈراؤنے خواب آنے پر چوروں نے مندر کی مورتیاں واپس کردیں

May 18, 2022

نئی دہلی (اے ایف پی /جنگ نیوز )بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں کے ایک گینگ نے ایک قدیم ہندو مندر سے چوری کی گئیں ایک درجن سے زیادہ مورتیاں واپس کر دی ہیں۔اے ایف پی کے مطابق چوروں کے اس گینگ کا کہنا ہے کہ ’جب سے انہوں نے مورتیاں چوری کی ہیں تو انہیں ڈراؤنے خواب آرہے ہیں۔‘انسپکٹر راجیو سنگھ نے کہا کہ گذشتہ ہفتے گینگ نے 300 سال پرانے بالاجی مندر سے مورتیاں چرائی تھیں۔ انہوں نے ان میں سے 14 مورتیاں اترپردیش کے ضلع چتراکوٹ میں مندر کے پنڈت کے گھر کے قریب چھوڑ دی تھیں۔