امریکی جامعات میں غزہ جنگ کیخلاف مظاہرے، درجنوں طلبہ گرفتار

April 24, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی معروف یونیورسٹیوں میں غزہ میں جاری جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شدت، پولیس نے نیویارک یونیورسٹی (این وائے یو) میں خیمے لگانے والےدرجنوں احتجاجی طلبا کے خلاف کارروائی کی اور کئی افراد کو حراست میں لیا۔ نیو یارک یونیورسٹی کے طلبا نے مطالبہ کیا کہ انہیں اُن ہتھیار بنانے والوں اور ’اسرائیلی قبضے کی حمایتی کمپنیوں کے بارے میں بتایا جائے جو اُن کے ادارے کی مالی معاونت اور فنڈنگ کرتی ہیں۔‘اس سے قبل ییل میں درجنوں طلبا کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ کولمبیا یونیورسٹی میں مظاہروں کے باعث کلاسز منسوخ کرنی پڑی تھیں۔وائٹ ہاؤس نے فلسطین کے حق اوراسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو مبینہ ’یہود مخالف‘ واقعات قرار دے کر اس رجحان کی مذمت کی ہے۔