تعلقات بحالی، ایران سے 9 سال بعد زائرین کا پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ

April 23, 2024

تہران(آئی این پی)ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔عالمی میڈیا کے مطابق، عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85معتمرین پر مشتمل ہے۔ایرانی میڈیا نے دسمبر 2023میں رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہش مند ایرانیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں لیکن تہران کی جانب سے تکنیکی مسائل کی وجہ سے پروازیں اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ سعودیہ ایران سفارتی تعلقات گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی میں بحال ہوئے تھے۔