غزہ میں قتل عام، بائیڈن نے اسرائیل کے لئے 26 ارب ڈالر امداد پر دستخط کردیئے

April 25, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ میں قتل عام، بائیڈن نے اسرائیل کیلئے 26ارب ڈالر امداد پر دستخط کردیئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، امریکا ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کا اجتماعی قبروں کی دریافت کی تحقیقات کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں قتل عام کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ماں اور اس کے بچے سمیت مزید 60فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، امریکا ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے غزہ کے اسپتالوں کے احاطے میں اجتماعی قبروں کی دریافت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ،قطری نشریاتی ادارے کے رپورٹر کے مطابق اجتماعی قبروں سے ملنے والی 300سے زائد میتیں ناقابل شناخت ہوچکی ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے 95 بارب ڈالر کے امدادی اقدام پر دستخط کردیئے ہیں جس میں اسرائیل کےلئے26 بلین ارب ڈالر اور غزہ کےلئے 1 ارب ڈالر کی انسانی امداد شامل ہے، 95ارب ڈالر امداد میں 61ارب ڈالر یوکرین کیلئے جبکہ 8ارب ڈالر تائیوان کیلئے مختص ہیں۔اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شمالی غزہ پر حملے بڑھادیئے ہیں جس کے بعد شمالی غزہ کے ہزاروں رہائشیوں نے دوبارہ نقل مکانی شروع کردی ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے جنیوا کے ڈائریکٹر گیان کارلو سیری نے کہا، ہم روز بروز قحط کی صورتحال کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے جنیوا کے ڈائریکٹر گیان کارلو سیری نے کہا، "ہم روز بروز قحط کی صورتحال کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔"امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کی رپورٹس ناقابل یقین حد تک پریشان کن ہیںاور ہم اسرائیل کی حکومت سے اس بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا، "میں تفصیلات سے بات نہیں کرنے جا رہا ہوں، لیکن یہ آپ کے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ ہم اسرائیل کی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر اکثر کئی بار، دن میں کئی بار، ہر وقت بات چیت کرتے ہیں۔