چاہے کتنے ہی اہداف نشانہ بنے ہوں، ملک نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، خامنہ ای

April 22, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے رواں ماہ اسرائیل پر حملے پر ملک کی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے کتنے ہی اہداف نشانہ بنے ہوں ملک نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کتنے میزائل داغے گئے اور ان میں سے کتنے نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، یہ بنیادی سوال نہیں ہے، اصل سوال یہ ہے کہ ایران نے اس آپریشن کے دوران اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حالیہ آپریشن میں مسلح افواج اخراجات کو کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔ انہوں نے فوجی حکام پر زور دیا کہ وہ مسلسل فوجی اختراعات کو جاری رکھیں اور دشمن کی چالیں سیکھیں۔