مسلمان درانداز ہیں، نریندر مودی کی کھلی نفرت انگیز تقریر پر ہنگامہ

April 23, 2024

راجستھان (این این آئی/آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابات سے قبل مسلمانوں کے خلاف کھل کر ایک نفرت انگیز تقریر پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ حتی کہ مغربی ذرائع ابلاغ بھی اس معاملے پر رپورٹنگ شروع کردی ۔مودی نے یہ نفرت انگیز تقریر اتوار کو راجستھان میں ایک انتخابی ریلی میں کی اور مسلمانوں کو درانداز قرار دیا۔مودی نے کہاکہ اگر کانگریس اقتدار میں آگئی تو وہ بھارت کی دولت دراندازوں میں تقسیم کردے گی ،جو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں۔مودی نے کہا کہ کانگریس کے من موہن سنگھ کی حکومت نے پہلے بھی کہا تھا ملک کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ وہ تمہاری تمام دولت جمع کریں گے اور ان میں تقسیم کردیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں۔