مدینہ سمیت کئی سعودی شہروں میں گرد و غبار کا طوفان، اسکول بند

April 22, 2024

مدینہ منورہ (نیوز ایجنسی ) مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں، اسکول بند کردیئے گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرد و غبار کے باعث حدِ نگاہ بھی متاثر ہوئی ہے، شہریوں کو طوفان کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت ۔ طوفان کے باعث جنوبی شہر محایل ، رجال المع، نجران ، بیشہ اور جازان میں اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ سعودی محکمہ تعلیم نے عسیر ریجن کے بڑے شہروں اور دیگر متاثرہ شہروں میں تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات نے ہائی ویز پر تیز ہوا چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے ، حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری طوفان کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔