شاہ سلمان طبی معائنے کے بعد اسپتال سے رخصت

April 25, 2024

جدہ (شاہدنعیم)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد جدہ کے کنگ فیصل اسپشلسٹ اسپتال سے رخصت ہوگئے شاہ سلمان کو بدھ کی سہ پہر معمول کے طبی. معائنے کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے منگل کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی تھی۔سعودی میڈیا کے مطابق ایوان شاہی کے بیان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و عافیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔