صدر دھماکا، سائیکل کھڑی کرنیوالا دہشتگرد ہلاک

May 18, 2022

صدر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بارودی مواد والی سائیکل کھڑی کرنے والے کو شناخت کیا گیا

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگرد نے صدر دھماکے میں بارودی مواد سے لیس سائیکل کھڑی کی تھی۔

فورسز کی کارروائی کے دوران مارے گئے دہشتگرد اللّٰہ ڈنو کو صدر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی شناخت کرلیا گیا ہے۔

اللّٰہ ڈنو ہی بارود سے بھری سائیکل صدر لایا تھا اور ریموٹ سے دھماکا کیا۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم ایس آر اے کے دہشت گرد اللّٰہ ڈنو اور نواب کا تعلق تھرپارکر سے ہے، اللّٰہ ڈنو کو ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کرنے والی فوٹیج میں شناخت کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ آج دہشتگردی کی کارروائی کی تیاری کررہا تھا۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق حساس ادارے کی ٹیم نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کرنا چاہا تو مقابلہ ہوگیا۔