افغان حکومت خواتین کی تعلیم کا اپنا وعدہ پورا کرے گی، بلاول بھٹو زرداری

May 18, 2022

فائل فوٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات میں خواتین کی تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت نے خواتین کی تعلیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پرامید ہیں کہ نئی افغان حکومت خواتین سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اُن کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان مسئلے کے حل کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔