ڈالر میں مسلسل اضافہ، وزیر اعظم نے اہم اجلاس بلالیا

May 19, 2022


وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا۔

وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت تجارت کے حکام وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔

وزیراعظم کو غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزیر اعظم کو امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق بھی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔