وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) مردان نے کارروائی کرکے ایم ڈی کیٹ طلباء کو نمبر بڑھانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق موبائل فونز ڈیٹا کی روشنی میں مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، گروہ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری اور نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دے کر طلباء اور اُن کے والدین سے رقم بٹوری، گروہ کے ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔